QR CodeQR Code

ملتان، اسرائیلی جارحیت کیخلاف ادارہ انسانی حقوق کے زیرہتمام احتجاجی مظاہرہ، اسرائیلی پرچم نذرآتش

17 May 2021 02:21

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ پر حملہ کرنا، درجنوں فلسطینی مسلمانوں کو شہید اور زخمی کرنا انتہائی افسوسناک اور گھٹیا عمل ہے، نہتے نمازیوں پر حملہ اور فائرنگ قابل مذمت ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ ملتان کے نواں شہر چوک پر ادارہ انسانی حقوق ملتان کے زیراہتمام اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت ادارہ انسانی حقوق کے کنوئینر نوابزادہ تنزیل خان ملیزئی نے کی جبکہ اس موقع پر عمران رشید بھٹی، ڈاکٹر روبینہ اختر، غزل غازی، عثمان بٹ، محمدسلیم شہباز، رانا شفقت، علیم درانی ودیگر شریک تھے۔ اس موقع پر نوابزادہ تنزیل خان ملیزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ پر حملہ کرنا، درجنوں فلسطینی مسلمانوں کو شہید اور زخمی کرنا انتہائی افسوسناک اور گھٹیا عمل ہے، نہتے نمازیوں پر حملہ اور فائرنگ قابل مذمت ہے، عالمی برداری سے مطالبہ کرتے ہیں مسلمانوں پر اسرائیلی تشدد بند کرانے کیلئے اہم کردار ادا کرے، جبکہ عالمی برداری خاموش ہے۔ اسرائیلی فوج نے ظلم کے پہاڑ توڑ دیے، تمام مسلم ممالک اسرائیل کیخلاف جوابی کاروائی کریں ورنہ ہمارے ادارہ انسانی حقوق ملتان طرف سے احتجاج جاری رہے گا۔ مظاہر ے میں اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور پرچم بھی نذرآتش کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 932904

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932904/ملتان-اسرائیلی-جارحیت-کیخلاف-ادارہ-انسانی-حقوق-کے-زیرہتمام-احتجاجی-مظاہرہ-پرچم-نذرآتش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org