0
Monday 17 May 2021 02:47
اسرائیل کے ناسور کا خاتمہ ہی عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے

امریکہ اندرونی اور بیرونی طور پر اسرائیل کا سرپرست اور بھارت کی پشتیبانی پر مامور ہے، لیاقت بلوچ 

امریکہ اندرونی اور بیرونی طور پر اسرائیل کا سرپرست اور بھارت کی پشتیبانی پر مامور ہے، لیاقت بلوچ 
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں، مسجد اقصی اور غزہ میں ظلم، جبر، قتل و غارت گری اور جنگی جرائم کی انتہا کو پہنچ گیا ہے۔ اسرائیل ناجائز، شریر اور انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ریاست ہے۔ اسرائیل کے ناسور کا خاتمہ ہی عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ پورے ملک میں اسلامیان پاکستان فلسطینیوں کے پشتیبان اور صیہونیت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ ملی یکجہتی کونسل کی اپیل پر تمام شہروں اور مساجد میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ عوام سراپا احتجاج ہیں، مسلم حکمران بیانات، ٹیلی فون اور بے روح اجلاس کرنے پر ہی محدود ہیں۔ کشمیر، فلسطین، افغانستان، شام اور یمن کے مسلمانوں کا حق ہے کہ ملت اسلامیہ متحد ہو جائے۔ بے حسی، نمائشی سرگرمیاں اور بزدلی ترک کریں اور پوری امت کو اسرائیل، بھارت اور امریکی صہیونی سامراج کے خلاف متحد کر کے عالمی امن کے قیام اور مظلوم مسلمانوں کو ظلم سے نجات دلانے کے لیے ایکشن پلان بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اندرونی اور بیرونی طور پر اسرائیل کا سرپرست اور بھارت کی پشتیبانی پر مامور ہے۔ عالم اسلام کا اتحاد ہی تمام سامراجی اور مسلم و اسلام دشمن طاقتوں کو زیر کرسکتا ہے۔ مسلم ممالک میں اقتصادی، جغرافیائی، انسانی صلاحیتوں اور قدرتی وسائل کا وسیع میدان موجود ہے۔ مسلم دنیا کو کسی بیساکھی اور چاپلوسی کی ضرورت نہیں۔ ملی یکجہتی کونسل اتحاد امت کی جدوجہد جاری رکھے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 932905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش