0
Monday 17 May 2021 03:41

اگر او آ ئی سی امت مسلمہ کی خیرخواہ ہوتی تو مسجد اقصی پر اسرائیل کے حملے کا بھرپور جواب دیتی، جمشید دستی 

اگر او آ ئی سی امت مسلمہ کی خیرخواہ ہوتی تو مسجد اقصی پر اسرائیل کے حملے کا بھرپور جواب دیتی، جمشید دستی 
اسلام ٹائمز۔ عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ او آئی سی صیہونی قوتوں کی بی ٹیم بن چکی ہے جس سے خیر کی کوئی توقع نہیں، اگر او آ ئی سی امت مسلمہ کی خیرخواہ ہوتی تو مسجد اقصی پر اسرائیل کے حملے کا بھرپور جواب دیتی، بالاکوٹ کے بعد اسرائیلی پائلٹ کو آزاد کشمیر میں گرفتار کیا گیا مگر رات کی تاریکی میں چھپا دیا گیا، اگر حکمرانوں میں اخلاقی جرات ہوتی تو وہ اس کا بھرپور جواب دیتے، اب وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ آپس کے تمام تر اختلافات بھلا کر متحد ہو جائے اور اسلامی فوج بنا کر اسرائیل اور اس کے حواریوں کو منہ توڑ جواب دے۔ جمشید دستی نے مزید کہا کہ اسرائیل ناجائز ریاست ہے مسجد اقصی پر حملے کے بعد اب امت مسلمہ کو آپس کے تمام تر اختلافات بھلا کر اسرائیل اور اس کے حواریوں کے خلاف متحد ہوکر حسینیت کا کردار ادا کرنا چاہیئے، اگر امت مسلمہ اکٹھی ہوجائے اور اسلامی فوج بناکر اسرائیل پر حملہ کرے تو اسے صفحہ ہستی سے دنوں میں مٹایا جاسکتا ہے، جو امریکہ ودیگر صیہونی قوتوں کے ساتھ مل کر دنیا کے امن کو تباہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے اسرائیل کو سخت جواب دیا جبکہ ترکی نے بھی سخت بیان دیا مگر افسوس کہ کسی اور اسلامی ملک نے ایسی کوئی ہمت نہیں دکھائی، آج اگر اسرائیل نے مظلوم فلسطینیوں پر گیس بم حملے کئے ہیں تو کل وہ ان پر ایٹم بم کے حملے بھی کرسکتا ہے لیکن امت مسلمہ دہشت گرد امریکہ، اسرائیل اور اس کے حواریوں کے خلاف متحد نہیں ہو رہی، کیونکہ وہ ان سے ہزاروں نہیں لاکھوں ارب ڈالر کے قرضے لے کر عیاشیوں میں مصروف ہیں اور دنیا بھر میں ذلیل و رسوا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے امت مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل کے خلاف اسلامی فوج بنائیں اور اس پر حملہ کرکے اسے صفحہ ہستی سے مٹا دیں۔
 
خبر کا کوڈ : 932908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش