QR CodeQR Code

غاصب صیہونی رژیم کے جرائم کو حاصل یورپ کی کھلی حمایت ناقابل قبول ہے، جواد ظریف

17 May 2021 03:59

یورپی دورے پر اٹلی میں موجود ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں صیہونی مظالم کیجانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ البتہ ہم مسلم ممالک کی گردن پر بھی ایک حد تک اس بات کا گناہ عائد ہوتا ہے کہ ہم میں سے بعض نے غاصب صیہونی رژیم کیساتھ معمول کے تعلقات استوار اور اپنے درمیان اختلاف کا بیج بو کر غاصب صیہونی رژیم کو فلسطینیوں کیخلاف کھل کر جرائم انجام دینے کی پوری اجازت دے رکھی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یورپی دورے پر اٹلی میں موجود ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں بعض یورپی ممالک کی جانب سے غاصب صیہونی رژیم کی کھلی حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسا کہ میں نے آج اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں تاکید کی ہے؛ (اسرائیل کی حمایت پر مبنی) مغربی ممالک کے یہ اقدامات کسی طور قابل قبول نہیں۔ محمد جواد ظریف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ البتہ ہم مسلم ممالک کی گردن پر بھی ایک حد تک اس بات کا گناہ عائد ہوتا ہے کہ ہم میں سے بعض نے غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار اور اپنے درمیان اختلاف کا بیج بو کر غاصب صیہونی رژیم کو فلسطینیوں کے خلاف کھل کر جرائم انجام دینے کی پوری اجازت دے رکھی ہے جبکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پہلے ہم اپنے گھر (عالم اسلام) اور پھر یورپی دنیا میں حقیقتوں کو "جیسی وہ ہیں" ظاهر کریں اور غاصب صیہونی رژیم کو جھوٹ پر مبنی اپنی سیاست کو آگے بڑھانے نہ دیں۔


خبر کا کوڈ: 932909

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932909/غاصب-صیہونی-رژیم-کے-جرائم-کو-حاصل-یورپ-کی-کھلی-حمایت-ناقابل-قبول-ہے-جواد-ظریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org