0
Monday 17 May 2021 05:49

مسئلہ فلسطین نظر انداز کرسکتے ہیں نہ اسرائیل کو تسلیم کیا جاسکتا ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

مسئلہ فلسطین نظر انداز کرسکتے ہیں نہ اسرائیل کو تسلیم کیا جاسکتا ہے، حافظ نعیم الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن، نائب امیر و انچارج میڈیا سیل ڈاکٹر اسامہ رضی، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری نے اسرائیلی غاصب افواج کی جانب سے غزہ میں میڈیا دفاتر پر میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میڈیا کو بدترین مظالم کے بارے میں حقائق سے آگاہ کرنے سے روکنے کی بدترین کوشش اور کھلی دہشت گردی ہے، پاکستان سمیت تمام ممالک کو غزہ میں میڈیا دفاتر پر اسرائیلی حملے کے خلاف راست اقدامات کرنے چاہئیں اور دوٹوک پیغام دینا چاہیئے، مسئلہ فلسطین نظر انداز کرسکتے ہیں نہ اسرائیل کو تسلیم کیا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان مقبوضہ فلسطین میں جاری غاصب اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ظلم و ستم کے حوالے سے واضح اور دو ٹوک پالیسی کا اعلان کریں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مسلمان شہادتیں، قربانیاں اور گرفتاریاں دے کر قبلہ اول کی آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں، ہمارا فرض ہے کہ ان کی ہر ممکن حمایت اور پشتیبانی کی جائے اور جو کام و ذمہ داری حکمرانوں کی ہے انہیں اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 932917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش