0
Monday 17 May 2021 05:54

اسرائیل نے انسانیت سوزی کی تمام حدیں عبور کرلی ہیں، شاہ عبدالحق قادری

اسرائیل نے انسانیت سوزی کی تمام حدیں عبور کرلی ہیں، شاہ عبدالحق قادری
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ صیہونی بربریت پر انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک اور باعث تشویش ہے، اسرائیل نے انسانیت سوزی کی تمام حدیں عبور کرلی ہیں، رمضان المبارک اور عیدالفطر کے ایام میں نہتے فلسطینی عوام اور امت مسلمہ کا قبلہ اوّل بیت المقدس پر اسرائیلی فورسز کی یلغار کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

کراچی میں یکجہتی فلسطین سمینار سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی حملے روکنے کی اپیلیں رَد کرکے اسرائیل نے انسانیت دشمن چہرہ دنیا پر عیاں کردیا، کیا اب عالمی ادارے مذمتی بیانات سے بڑھ کر کچھ کرنے کی ہمت کریں گے؟ فلسطین سے اسرائیلی دہشت گردی ختم کرانے کیلئے مسلم ممالک کو کردار ادا کرنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 932918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش