?>?> اسرائیل ناجائز، شریر اور انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے، لیاقت بلوچ - اسلام ٹائمز
0
Monday 17 May 2021 08:43

اسرائیل ناجائز، شریر اور انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے، لیاقت بلوچ

اسرائیل ناجائز، شریر اور انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں، مسجد اقصیٰ اور غزہ میں ظلم، جبر، قتل و غارت گری اور جنگی جرائم کی انتہا کو پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ناجائز، شریر اور انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے، اسرائیل کے ناسور کا خاتمہ ہی عالمی امن کیلئے ناگزیر ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ پورے ملک میں اسلامیان پاکستان فلسطینیوں کے پشتی بان اور صیہونیت کیخلاف سراپا احتجاج ہیں، جبکہ  مسلم حکمران بیانات، ٹیلی فون اور بے روح اجلاس کرنے پر ہی محدود ہیں، کشمیر، فلسطین، افغانستان، شام اور یمن کے مسلمانوں کا حق ہے کہ ملت اسلامیہ متحد ہو جائے۔
 
انہوں نے کہا کہ بے حسی، نمائشی سرگرمیاں اور بزدلی ترک کریں اور پوری اُمت کو اسرائیل، بھارت اور امریکی صہیونی سامراج کیخلاف متحد کرکے عالمی امن کے قیام اور مظلوم مسلمانوں کو ظلم سے نجات دلانے کیلئے ایکشن پلان بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اندرونی اور بیرونی طور پر اسرائیل کا سرپرست اور بھارت کی پشتی بانی پر مامور ہے، عالم اسلام کا اتحاد ہی تمام سامراجی اور مسلم و اسلام دشمن طاقتوں کو زیر کر سکتا ہے، مسلم ممالک میں اقتصادی، جغرافیائی، انسانی صلاحیتوں اور قدرتی وسائل کا وسیع میدان موجود ہے، مسلم دنیا کو کسی بیساکی اور چاپلوسی کی ضرورت نہیں، ملی یکجہتی کونسل اتحاد امت کی جدوجہد جاری رکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 932928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش