0
Monday 17 May 2021 12:16

نواز شریف واپس نہیں آیا تو شہباز شریف کیسے واپس آئیگا، شیخ رشید

نواز شریف واپس نہیں آیا تو شہباز شریف کیسے واپس آئیگا، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف، نواز شریف کے ضمانتی ہیں اور وہ بیرون ملک چلے گئے تو ان کو بھی نواز شریف کی طرح واپس لانا مشکل ہوگا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عید کے بعد اپوزیشن جو کرنا چاہتی ہے کر لے، لیکن عمران خان اپوزیشن کے بس کی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیڈر اپنے لوگوں میں جینا مرنا چاہتا ہے، لندن بھاگنا نہیں چاہتا، روس کا اپوزیشن لیڈر بھی وطن واپس آیا اور ایران میں بھی دیکھ لیں صورتحال کیا ہے، یہاں نواز شریف واپس نہیں آیا تو شہباز شریف کیسے واپس آتے، اس لیے شہباز شریف کو جانے کی اجازت دی تو وہ سلطانی گواہ پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف، نواز شریف کے ضمانتی ہیں۔

وہ بیرون ملک چلے گئے تو ان کو نواز شریف کی طرح واپس لانا مشکل ہوگا جبکہ شریف فیملی کے 5 افراد پہلے سے بیرون ملک مفرور ہیں، حکومت نواز شریف کی واپسی میں بے بس نہیں، اس حوالے سے کوششیں جاری ہیں، برطانیہ کے سفیر نے بتایا کہ یہ ایک لمبا عمل ہے، پاکستانی حکومت چاہتی تھی کہ نواز شریف کو جلا وطن کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق بحری اور فضائی اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے، شہباز شریف 15 دن میں نظرثانی کی درخواست وزارت داخلہ کو دے سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے ڈیل سے باہر آنے یا باہر جانے سے متعلق میرے پاس کوئی اطلاع نہیں، جنرل باجوہ نے کہا تھا کہ فوج جمہوری اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔
خبر کا کوڈ : 932970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش