0
Monday 17 May 2021 12:34

غاصب صیہونی رژیم کی وحشیانہ بمباری میں ابتک 58 بچوں سمیت 192 فلسطینی شہید

غاصب صیہونی رژیم کی وحشیانہ بمباری میں ابتک 58 بچوں سمیت 192 فلسطینی شہید
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے نہتے فلسطینی شہریوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ کے خلاف گذشتہ 7 روز سے جاری جارحیت کے دوران اب تک‌ 58 بچوں سمیت 192 فلسطینی شہری شہید اور 1200 زخمی ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیوگیوٹرس نے بھی صیہونی حملوں میں نہتے فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد میں ہونے والی شہادتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑی تعداد میں ضائع ہونے والی فلسطینی جانوں سے مجھے شدید دھچکا پہنچا ہے۔
خبر کا کوڈ : 932974
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش