QR CodeQR Code

سفارت کاروں کی نقل و حرکت سے متعلق نیا سرکلر جاری، دفتر خارجہ سے اجازت لینا ضروری ہوگا

20 Aug 2011 18:27

اسلام ٹائمز:ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نیا سرکلر سفارت کاروں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے جاری کیا گیا ہے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے نجی ٹی وی سے بات چیت میں بتایا ہے کہ سفارت کاروں کی نقل و حرکت سے متعلق اپ ڈیٹڈ سرکلر جاری کیا گیا ہے جس کا نفاذ آج سے ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیا سرکلر سفارت کاروں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سفارت کاروں کو سہولیات دینے اور قانونی ضرورت پوری کرنے کے لیے نیا سرکلر ضروری تھا۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ نیا سرکلر جاری کرنے کے لیے کوئی خاص مدت ضروری نہیں بلکہ یہ اپنی سہولت کے مطابق جاری کیا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 93299

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/93299/سفارت-کاروں-کی-نقل-حرکت-سے-متعلق-نیا-سرکلر-جاری-دفتر-خارجہ-اجازت-لینا-ضروری-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org