QR CodeQR Code

کراچی میں شدید گرمی کا راج، سمندری طوفان سے متعلق 8واں الرٹ جاری

17 May 2021 13:42

شدید گرمی کی یہ لہر آئندہ 3 روز تک جاری رہے گی۔ اس دوراں گرد الود ہوائیں چلیں گی، جبکہ ہیٹ ویو بھی ہو سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان تاؤتے کی وجہ سے شہر قائد اور اس سے ملحقہ ساحلی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والے طاقتور طوفان کے باعث کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، کراچی میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر بند ہیں، جس کے شہر کراچی میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، آج دوپہر 12 بجے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گرمی کی شدت 43 ڈگری محسوس کی گئی۔ شدید گرمی کی یہ لہر آئندہ 3 روز تک جاری رہے گی۔ اس دوراں گرد الود ہوائیں چلیں گی، جبکہ ہیٹ ویو بھی ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمایت نے تاؤتے سمندری طوفان سے متعلق آٹھواں الرٹ جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہا مذکورہ سمندری طوفان 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغرب کی طرح حرکت کر رہا ہے، طوفان کا کراچی کے ساحل سے فاصلہ 800 کلومیٹر، جبکہ ٹھٹہ سے 730 کلومیٹر پر ہے، سمندری طوفان سے فی الوقت پاکستان کے کسی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں۔ محکمہ موسمیات کے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ کے زیراثر سندھ کے متعدد اضلاع میں 17 سے 19 مئی تک 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرد آلود ہوائیں چلیں گی، اس دوران سندھ کے متعدد اضلاع میں تیز آندھی و شدید بارش کا امکان ہے، جس کے باعث مذکورہ علاقوں میں پھلوں کے باغات متاثر ہو سکتے ہیں، ماہی گیر 19 مئی تک گہرے سمندر میں جانے سے اجتناب کریں۔


خبر کا کوڈ: 932991

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932991/کراچی-میں-شدید-گرمی-کا-راج-سمندری-طوفان-سے-متعلق-8واں-الرٹ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org