QR CodeQR Code

اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی ہولوکاسٹ سے کم نہیں ہے، رضا ربانی

17 May 2021 18:56

اپنے بیان میں سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر مسلم امہ سمیت دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، ہمیں توقع تھی او آئی سی ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے اسرائیل پر معاشی پابندی لگائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی ہولوکاسٹ سے کم نہیں ہے۔ اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر مسلم امہ سمیت دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں توقع تھی او آئی سی ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے اسرائیل پر معاشی پابندی لگائے گی، اسرائیل کو تسلیم کرنے والے مسلم ممالک اس پر دباؤ ڈالیں گے۔


خبر کا کوڈ: 933042

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933042/اسرائیل-کی-ریاستی-دہشت-گردی-ہولوکاسٹ-سے-کم-نہیں-ہے-رضا-ربانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org