QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت کا سیاحتی مقامات پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

18 May 2021 01:11

اس حوالے سے سیاحتی اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے، سیاحتی مقامات پر تمام ہوٹل، پارک اور ریسٹورنٹس بند رہیں گے، محکمہ سیاحت کے مطابق این سی او سی کے فیصلے کے مطابق سیاحتی سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے سیاحتی مقامات پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، گلیات، ناران کاغان اور سوات کے سیاحتی مقام بند رہیں گے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے کے تحت صوبائی حکومت نے سیاحتی سرگرمیوں پر پابندی نہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، گلیات، چترال، سوات، کمراٹ، ناران، کاغان اور دیگر سیاحی مقامات جانے والے راستوں پر ناکہ بندیاں رہیں گی۔ اس حوالے سے سیاحتی اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے، سیاحتی مقامات پر تمام ہوٹل، پارک اور ریسٹورنٹس بند رہیں گے، محکمہ سیاحت کے مطابق این سی او سی کے فیصلے کے مطابق سیاحتی سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہیں گی۔


خبر کا کوڈ: 933084

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933084/خیبر-پختونخوا-حکومت-کا-سیاحتی-مقامات-پر-پابندی-برقرار-رکھنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org