QR CodeQR Code

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے استعفی دیدیا

18 May 2021 01:24

نجی ٹی وی کے مطابق معاون خصوصی نے اپنے مستعفی ہونے کا اعلان رنگ روڈ اسکینڈل کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد کیا اور خود کو ہر قسم کی تحقیقات کے لیے پیش کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق معاون خصوصی نے اپنے مستعفی ہونے کا اعلان رنگ روڈ اسکینڈل کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد کیا اور خود کو ہر قسم کی تحقیقات کے لیے پیش کر دیا۔ اپنے ٹویٹ میں زلفی بخاری نے کہا ہے کہ میرا رنگ روڈ منصوبے سمیت رئیل اسٹیٹ کے کسی بھی منصوبے سے کوئی تعلق نہیں، کسی بھی قسم کی تحقیقات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں، جب تک میرے خلاف انکوائری مکمل نہیں ہو جاتی، میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی عدالتی سطح پر تحقیقات کرائی جائے اور کسی قابل شخصیت کو مقرر کیا جائے، میں یہیں پاکستان میں رہوں گا اور وزیراعظم عمران خان اور ان کے ویژن کے ساتھ کھڑا ہوں، میں نے پاکستان کی خدمت کی خاطر اپنی اوورسیز لائف کی قربانی دی اور اب ہر قسم کی تحقیقات کا سامنا کرنے کے لیے بھی تیار ہوں۔


خبر کا کوڈ: 933085

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933085/وزیراعظم-کے-معاون-خصوصی-زلفی-بخاری-نے-استعفی-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org