QR CodeQR Code

مجلس وحدت مسلمین کا 21 مئی بروز جمعہ ملک گیر یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان

18 May 2021 02:06

مرکزی ترجمان ایم ڈبلیو ایم علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ مظلومین فلسطین کی حمایت میں گھروں سے نکلیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین نے جمعہ کے روز ملک گیر یوم یکجہتی مظلومین فلسطین منانے کا اعلان کر دیا۔ 21 مئی کو ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطین کے حق میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ مرکزی ترجمان ایم ڈبلیو ایم علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ مظلومین فلسطین کی حمایت میں گھروں سے نکلیں۔ انہوں نے کہا مزید کہا کہ ریلیوں کا مقصد فلسطین کی حمایت اور اسرائیلی بربریت پر آواز بلند کرنا ہے۔ باشعور مسلمانوں نے مل کر بے حس حکمرانوں کو مردہ ضمیروں کو جھنجھوڑنا ہے۔ مسئلہ فلسطین پر عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ غفلت اور بدترین بے حسی ہے۔


خبر کا کوڈ: 933087

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933087/مجلس-وحدت-مسلمین-کا-21-مئی-بروز-جمعہ-ملک-گیر-یوم-یکجہتی-فلسطین-منانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org