QR CodeQR Code

ایدھی فاؤنڈیشن کا غزہ میں امدادی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ

18 May 2021 09:11

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی جانب سے فلسطینی حکام سے اجازت کیلئے خط بھجوا دیا گیا ہے۔ خط پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیر کے نام تحریر کیا گیا تھا۔ خط میں فیصل ایدھی سمیت ادارے سے منسلک پانچ افراد کو ویزہ جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی مظلوم فلسطینیوں پر بمباری، ایدھی فاؤنڈیشن نے غزہ میں امدادی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی جانب سے فلسطینی حکام سے اجازت کیلئے خط بھجوا دیا گیا ہے۔ خط پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیر کے نام تحریر کیا گیا تھا۔ خط میں فیصل ایدھی سمیت ادارے سے منسلک پانچ افراد کو ویزہ جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن مختلف ممالک میں قدرتی آفات اور جنگی صورتحال کے دوران امدادی کاموں کا وسیع تجربہ رکھتی ہے، اسی تجربے کی بنیاد پر ادارہ فلسطینی بھائیوں کی مدد کیلئے تیار ہے۔


خبر کا کوڈ: 933114

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933114/ایدھی-فاؤنڈیشن-کا-غزہ-میں-امدادی-ٹیم-بھیجنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org