0
Tuesday 18 May 2021 10:02

اسرائیل کی غزہ پر رات گئے پھر شدید بمباری

اسرائیل کی غزہ پر رات گئے پھر شدید بمباری
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر رات گئے شدید بمباری کی گئی، خلیجی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی میں 20 منٹ میں 40 فضائی حملے کیے گئے ہیں۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ سٹی میں سرکاری عمارت کو بھی نشانہ بنایا،اسرائیلی طیاروں نے غزہ سٹی کے شمالی علاقوں میں بھی بمباری کی۔ تل الزعتر، مسعود، الخزندار اور التوام کےعلاقوں میں بمباری کی گئی ہے، جبکہ جنوبی غزہ پٹی میں رفح اور خان یونس پر بھی اسرائیل نے بمباری کی۔ فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلسطینی وزارت صحت کی عمارت پر بھی اسرائیل نے فضائی حملہ کیا ہے، اسرائیلی بمباری سے وزارت صحت کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
خبر کا کوڈ : 933127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش