0
Tuesday 18 May 2021 10:08

سلامتی کونسل کا ہنگامی بند کمرہ اجلاس آج ہو گا

سلامتی کونسل کا ہنگامی بند کمرہ اجلاس آج ہو گا
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل فلسطین تنازع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی بند کمرہ اجلاس آج ہو گا۔ ناروے کے سفارتی مشن نے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگ لگانا بند کرو، دشمنی ختم کرو۔ ادھر امریکا نے پیر کو سلامتی کونسل میں غزہ پر اسرائیلی حملے بند کرنے کی تیسری قرارداد بلاک کی تھی۔ امریکی صدر جوبائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ صدر بائیڈن نے کھل کر جنگ بندی کا مطالبہ کرنے سے گریز کیا۔ نیتن یاہو نے سلامتی کونسل کا مشترکہ اعلامیہ رکوانے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 933129
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش