0
Tuesday 18 May 2021 10:14

سیز فائر کی حمایت میں تاخیر بچوں کے قتل اور تباہی کا سبب بنی، الہان عمر

سیز فائر کی حمایت میں تاخیر بچوں کے قتل اور تباہی کا سبب بنی، الہان عمر
اسلام ٹائمز۔ امریکی رکن کانگریس الہان عمر کا کہنا ہے کہ ہماری سیز فائر کی حمایت میں تاخیر بچوں کے قتل اور تباہی کا سبب بنی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے کہا کہ اب بائیڈن کو اسرائیلی قبضے کے خاتمے پر زور دینا ہو گا۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی الہان عُمر نے کہا تھاکہ اسرائیل فلسطین تصادم میں ہر موت ایک سانحہ ہے، عام شہریوں کو نشانہ بنانے والا ہر راکٹ اور ہر بم جنگی جرم ہے۔ الہان عمر کا کہنا تھا کہ مجھے ہر اس بچے کے درد کا احساس ہے جو خوف کے مارے بستر میں چھپ جاتا ہے۔اُنہوں نے خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ کاش ہم بطور قوم اس درد سے مساوی طور پر نمٹیں، اس وقت ہم ایسا نہیں کر رہے۔ الہان عمر کا مزید کہنا تھا کہ انسانیت کے خلاف سنگین جرائم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت کرنے کے بجائے ہمارے بہت سے کانگریس اراکین سیلف ڈیفنس کے نام پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی حمایت کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 933131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش