0
Tuesday 18 May 2021 10:49

پاکستان میں کورونا سے مزید 135 افراد انتقال کر گئے

پاکستان میں کورونا سے مزید 135 افراد انتقال کر گئے
اسلام ٹائمز۔ ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 135 افراد وائرس سے انتقال کر گئے۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 29801 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2566 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 135 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.61  فیصد رہی۔ ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 19752 افراد انتقال کرچکے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار 928 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 7 لاکھ 95 ہزار 511 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 933134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش