QR CodeQR Code

اسرائیلی جارحیت کیخلاف گورنر ہاوس میں یکجہتی فلسطین کانفرنس آج ہوگی

18 May 2021 11:31

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر 22 کروڑ پاکستانی عوام ایک پیج پر ہیں، اسرائیل فلسطین میں دہشتگردی سے خون کی ہولی کھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کا بھر پور مقدمہ لڑے گا۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین کیخلاف جاری اسرائیلی جارحیت کے معاملے پر گورنر پنجاب نے آج گورنر ہاؤس لاہور میں یکجہتی فلسطین کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ گورنر ہاوس میں ہونیوالی کانفرنس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں اور مختلف تنظیموں کے نمائندے شریک ہونگے۔ کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔ اسرائیل کی دہشتگردی کیخلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی جائے گی۔
 
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر 22 کروڑ پاکستانی عوام ایک پیج پر ہیں، اسرائیل فلسطین میں دہشتگردی سے خون کی ہولی کھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کا بھر پور مقدمہ لڑے گا۔ چودھری محمد سرور نے کہا کہ اسرائیل میزائل کی طاقت سے فلسطینیوں کی آواز نہیں دبا سکتا، ان شاءاللہ فلسطینی عوام آزادی کے مشن میں کامیاب ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 933146

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933146/اسرائیلی-جارحیت-کیخلاف-گورنر-ہاوس-میں-یکجہتی-فلسطین-کانفرنس-ا-ج-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org