QR CodeQR Code

فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں، عثمان بزدار

18 May 2021 11:40

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ طاقت کے نشے میں مدہوش اسرائیل کے ہاتھ معصوم فلسطینی شہریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، ظالم کا ہاتھ آج نہ روکا گیا تو یہ کل کسی اور کے گریبان تک پہنچے گا، نہتے فلسطینی شہری آزادی سے جینے کا حق رکھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے فلسطین پر مسلسل حملے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ طاقت کے نشے میں مدہوش اسرائیل کے ہاتھ معصوم فلسطینی شہریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، ظالم کا ہاتھ آج نہ روکا گیا تو یہ کل کسی اور کے گریبان تک پہنچے گا، نہتے فلسطینی شہری آزادی سے جینے کا حق رکھتے ہیں۔
 
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر عالمی برادری کی خاموشی ایک المیہ کو جنم دے رہی ہے، بین الاقوامی برادری کی فلسطین میں آگ اور خون کے کھیل پر خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام مظلوم فلسطینیوں سے مکمل ہمدردی رکھتے ہیں، عالمی برادری معصوم فلسطینیوں پر مظالم بند کرانے کیلئے فوری کردار ادا کرے۔


خبر کا کوڈ: 933148

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933148/فلسطینیوں-پر-اسرائیلی-حملے-انسانی-حقوق-کی-خلاف-ورزی-ہیں-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org