QR CodeQR Code

اسرائیلی مظالم نے اُمت مسلمہ کی غیرت کو چیلنج کیا ہے، راغب نعیمی

18 May 2021 12:12

جامعہ نعیمیہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین سمیت دنیا بھر میں جہاں جہاں مسلمان کفار کے مظالم کا شکار ہیں، ان کو ظالموں سے نجات دلانے کیلئے متحد ہونے کا وقت آ چکا ہے، اب مزید تاخیر کی گنجائش نہیں کیونکہ پوری دنیا میں مسلمان زیادتیوں کا شکار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ لاہور علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے مسلم اُمہ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ باہمی اختلافات کو نظر انداز کرکے متحد ہوں اور مغرب کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔ جامعہ نعیمیہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین سمیت دنیا بھر میں جہاں جہاں مسلمان کفار کے مظالم کا شکار ہیں، ان کو ظالموں سے نجات دلانے کیلئے متحد ہونے کا وقت آ چکا ہے، اب مزید تاخیر کی گنجائش نہیں کیونکہ پوری دنیا میں مسلمان زیادتیوں کا شکار ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ تڑپتے اور بلکتے معصوم بچے اور بیگناہوں کے جنازے بھی مسلمان قائدین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کیلئے جھنجھوڑ نہیں سکے، اسرائیلی مظالم نے اُمت مسلمہ کی غیرت کو چیلنج کیا ہے، اب اُمہ پر فرض ہے کہ وہ غیرت ایمانی کیساتھ سینہ تان کر مغرب کے مظالم کا مقابلہ کرے، تبھی فلسطینیوں کو آزادی ملے گی اور کشمیر بھی آزاد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس کیلئے مسلم حکمرانوں کا اتحاد بہت ضرروی ہے۔


خبر کا کوڈ: 933155

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933155/اسرائیلی-مظالم-نے-ا-مت-مسلمہ-کی-غیرت-کو-چیلنج-کیا-ہے-راغب-نعیمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org