QR CodeQR Code

پنجاب بھر میں 21 مئی کو بھرپور یوم یکجہتی فلسطین منایا جائے گا، علامہ اسدی

18 May 2021 12:39

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی خون آلود عیدالفطر عالمی برادری کے منہ پر طمانچہ ہے، نماز عبادات اور قیام و رکوع سجود میں خدا کے حضور جھکے انسانوں پر بے رحمانہ تشدد اور نہتے انسانوں کا درندگی کیساتھ قتل پر اقوام متحدہ اور او آئی سی کی خاموشی تاریخ کی انتہائی تلخ حقیقت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ 21 مئی کو بروز جمعہ یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منایا جائے گا اس حوالے سے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس کی ہدایت پر صوبے بھر میں ریلیاں نکالیں جائیں گی اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ فلسطین میں جاری مسجد اقصی کے اسرائیلی محاصرے کی شدید ترین مذمت کرتے ہوئے علامہ اسدی نے کہا کہ فلسطینیوں کی خون آلود عیدالفطر عالمی برادری کے منہ پر طمانچہ ہے، نماز عبادات اور قیام و رکوع سجود میں خدا کے حضور جھکے انسانوں پر بے رحمانہ تشدد اور نہتے انسانوں کا درندگی کیساتھ قتل پر اقوام متحدہ اور او آئی سی کی خاموشی تاریخ کی انتہائی تلخ حقیقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا فلسطین کے بارے موقف ہمیشہ دو ٹوک اور حتمی رہا ہے اور ہم اُمید کرتے ہیں کہ حکمران اس موقف پر قائم رہیں گے۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ 21 مئی کو شہری اپنے گھروں سے نکلیں، احتجاجی مظاہروں میں شرکت کریں اور اسرائیل سے اپنی برات کا اظہار کریں۔


خبر کا کوڈ: 933161

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933161/پنجاب-بھر-میں-21-مئی-کو-بھرپور-یوم-یکجہتی-فلسطین-منایا-جائے-گا-علامہ-اسدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org