QR CodeQR Code

فلسطینی مزاحمتی محاذ کا صیہونی ایئربیس پر بڑا راکٹ حملہ، آئرن ڈوم ناکام

18 May 2021 14:35

الجہاد الاسلامی فی فلسطین کیجانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اسکے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے "تل نوف" نامی صیہونی ایئربیس پر میزائلوں کی بارش کی ہے جبکہ آئرن ڈوم نامی صیہونی دفاعی سسٹم اسے روکنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی فورس الجہاد الاسلامی فی فلسطین کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے "تل نوف" نامی صیہونی ایئربیس پر میزائلوں کی بارش کی ہے جبکہ آئرن ڈوم نامی صیہونی دفاعی سسٹم اسے روکنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ واضح رہے کہ غاصب صیہونی رژیم کی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی محاذ کی جانب سے گذشتہ سوموار کے روز سے اب تک غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کے اہم مراکز کے خلاف 3000 سے زائد راکٹ فائر کئے جا چکے ہیں۔ اس حوالے سے سعودی نیوز چینل العربیہ نے بھی اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے زرادخانوں میں اس وقت 14000 راکٹ موجود ہیں جبکہ القسام بریگیڈ کے ترجمان کی جانب سے قبل ازیں اعلان کیا جا چکا ہے کہ ہم غاصب صیہونی رژیم پر آئندہ 6 ماہ تک مسلسل راکٹ باری کے لئے تیار ہیں۔ دوسری طرف صیہونی فوج نے بھی اپنے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ موجودہ لڑائی میں اسے اپنی تاریخ کے سب سے زیادہ راکٹ کھانا پڑے ہیں جن کے باعث تاحال 10 (غاصب) صیہونی ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 933173

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933173/فلسطینی-مزاحمتی-محاذ-کا-صیہونی-ایئربیس-پر-بڑا-راکٹ-حملہ-آئرن-ڈوم-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org