QR CodeQR Code

فلسطین کے غیور عوام کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں

مسئلہ فلسطین و کشمیر کے حل کیلئے امت کو متحد ہونا ہوگا، گورنر پنجاب

18 May 2021 15:47

گورنر ہاوس میں یکجہتی فلسطین کانفرنس سے خطاب میں چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کی آزادی ہم سب کی ذمہ داری ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ پاکستان کے سفیر، مسلم اُمہ کے سفیر ہیں، آپ اپنے پارلیمنٹیرینز سے رابطہ کریں اور اسرائیل کیخلاف آگاہ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے مظلوم عوام پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف گورنر ہاوس لاہور میں یکجہتی فلسطین کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کی۔ اس موقع پر مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین بھی شریک ہوئے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ فلسطین کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان کی بہادری نا قابل بیان ہے، عالمی برادری کو یک صف ہو کر لڑنا ہوگا یہ کسی اک مذہب کی لڑائی نہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ جب تک فلسطین  کیلئے سب مسلمان اتفاق، اتحاد نہیں کریں گے، اس وقت تک کبھی اپنا حق حاصل نہیں کر سکیں گے۔ چودھری سرور کا کہنا تھا کہ ہم فلسطین کیساتھ ہیں اور جتنی کوشش اور جدوجہد ہو سکے گی، ہم فلسطین کیلئے یک جان ہو کر کریں گے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کی آزادی ہم سب کی ذمہ داری ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ پاکستان کے سفیر، مسلم اُمہ کے سفیر ہیں، آپ اپنے پارلیمنٹیرینز سے رابطہ کریں اور اسرائیل کیخلاف آگاہ کریں۔
 
چودھری سرور نے کہا کہ مسلم ممالک کو متحد ہو کر فلسطین کو آزاد کروانا ہو گا، فلسطین کا مسئلہ حل کروانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ، سنی، بریلوی کا تضاد ختم ہوگا تو مسلمان نا صرف فلسطین بلکہ کشمیر کا مسئلہ بھی حل کر سکیں گے۔ چودھری سرور نے کہا کہ عوام کوئی بھی موقف رکھتے ہوں، کسی بھی مکتبہ فکر سے تعلق رکھتے ہوں، کشمیر کے مسئلے پر اور فلسطین کے مسئلے پر ایک صف کھڑے ہو جاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 933189

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933189/مسئلہ-فلسطین-کشمیر-کے-حل-کیلئے-امت-کو-متحد-ہونا-ہوگا-گورنر-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org