0
Tuesday 18 May 2021 16:28

ملتان، اسرائیلی مظالم کیخلاف تاجر بھی سڑکوں پر نکل آئے، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی 

ملتان، اسرائیلی مظالم کیخلاف تاجر بھی سڑکوں پر نکل آئے، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی 
اسلام ٹائمز۔ سیاسی و سماجی رہنما ملک رضوان ہانس نے کہاہے کہ مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کو بمباری کا شکار کرنا اور درجنوں فلسطینیوں کو شہید کرنا اسرائیل کھلی عالمی دہشتگردی ہے، عالمی دہشتگرد اسرائیل نے ظلم وبربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے معصوم بچوں کو بھی اپنی دہشتگردی کا نشانہ بنایا ہوا ہے، فلسطین میں تباہی وبربادی کا طوفان برپا کر رکھا ہے، قبلہ اول، مسجد اقصی اور نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی جارحیت پر مبنی کارروائیاں انسانی حقوق کے عالمی علمداروں کے منہ پر تمانچہ ہیں، امریکہ اور یورپ کا کردار انسانیت کے منہ پر کھلا طمانچہ ہے، پوری پاکستانی قوم کی ہمدردیاں فلسطینی عوام کے ساتھ ہے اور ہم او آئی سی مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کیخلاف مشترکہ جہاد کا اعلان کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران دیوان کا باغ لودھی کالونی نواب روڈ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کی قیادت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر بوسن روڈ کے صدر طارق ہانس، سابق ایم پی اے ملک شارخ، محمد حفیظ نے شرکت کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔
خبر کا کوڈ : 933199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش