0
Tuesday 18 May 2021 18:14

مقبوضہ کشمیر میں کورونا لاک ڈاؤن سے معمولات زندگی بدستور معطل

مقبوضہ کشمیر میں کورونا لاک ڈاؤن سے معمولات زندگی بدستور معطل
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں جاری مکمل لاک ڈاؤن کے باعث معمولات زندگی بدستور معطل ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کی بدولت کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی آ رہی ہے تاہم میڈیا ذرائع نے جب گذشتہ روز حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کا تجزیہ کیا تو یہ بات نکل کر سامنے آئی کہ کورونا ٹیسٹنگ کے ساتھ ساتھ وبا مخالف ویکسینیشن میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر کے تمام اضلاع کے قصبوں اور تحصیل ہیڈکوارٹروں میں دکانیں اور دیگر تجارتی مراکز بند ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کی آمدورفت بھی کلی طور پر معطل ہے۔

درایں اثنا جموں و کشمیر حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گذشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران آکسیجن کی پیداواری صلاحیت میں تین گنا اضافہ کر دیا ہے۔ حکومت کے مطابق یکم اپریل کو جہاں کشمیر میں آکسیجن کی پیدواری صلاحیت 15 ہزار ایل پی ایم تھی وہیں اب نئے پلانٹوں کی تنصیب سے یہ صلاحیت 50 ہزار ایل پی ایم تک پہنچا دی گئی ہے۔ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر منگل کو ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ جموں و کشمیر میں یکم اپریل 2021ء سے آکسیجن کی پیداواری صلاحیت میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ ادھر حکام نے منگل کو بتایا کہ جموں کشمیر میں گذشتہ شام سے مزید 22 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے۔ اس طرح یہاں کورونا ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3244 تک پہنچ گئی۔
خبر کا کوڈ : 933204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش