0
Tuesday 18 May 2021 21:43

بچوں کی حفاظت کیلئے مودی حکومت کی نیند توڑنا ضروری ہے، راہل گاندھی

بچوں کی حفاظت کیلئے مودی حکومت کی نیند توڑنا ضروری ہے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا کی تیسری لہر کی پیش گوئی کی جارہی ہے اور اس کے پیش نظر، وقت کے ساتھ بچوں کو اس وبا سے بچانے کے لئے مناسب اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ راہل گاندھی نے منگل کو کورونا سے نمٹنے کی حکومت کی پالیسی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بچوں کو وبا سے محفوظ رکھنے کے لئے مودی حکومت کو نیند سے بیدار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بروقت علاج کا پختہ انتظام کیا جاسکے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ آنے والے وقت میں بچوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پیشگی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بچوں کی خدمات اور حفاظتی ٹیکوں سے متعلق تدابیر کا اہتمام ہونا چاہیئے۔

راہل گاندھی کا کہنا تھا کہ بھارت کے مستقبل کے لئے یہ ضروری ہے کہ موجودہ مودی حکومت کو درست کرنے کے لئے اسے نیند سے جگایا جائے۔ قابل ذکر ہے کہ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 263533 نئے کیسز درج کئے گئے جس سے ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 25228996 ہوگئی۔ یہ جانکاری وزارت صحت نے منگل کے روز دی ہے تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4329 مریضوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد 278719 ہوگئی ہے جبکہ 422436 متاثرین اس بیماری سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں اور اس طرح بازیاب افراد کی تعداد 21596512 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 933206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش