QR CodeQR Code

اسرائیل پر مزید حملے کئے تو غزہ کی تعمیر نو میں امداد بند کر دیں گے، امارات کی حماس کو دھمکی

18 May 2021 18:29

صیہونی اخبار کے مطابق امارات نے نہ صرف یہ کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت نہیں کی بلکہ حماس کو متنبہ کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے خلاف فوجی آپریشن جاری رکھنے کی صورت میں غزہ کے عوام مشکلات میں زندگی گزاریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات کے ایک سینئر عہدیدار نے حماس کو انتباہ دیا ہے کہ اگر مقبوضہ علاقوں پر حملے جاری رہے تو وہ غزہ کی تعمیر نو میں مدد نہیں کریں گے۔ صہیونی اخبار گلوپس کی رپورٹ کے مطابق کے متحدہ عرب امارات کے ایک سینئر عہدیدار کا حماس کو انتباہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر وہ مقبوضہ علاقوں پر اپنے حملے جاری رکھیں گے تو امارات صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے بعد اپنی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لئے شروع کئے گئے غزہ کی تعمیر نو منصوبوں کو مکمل نہیں کرے گا۔

اماراتی عہدیدار جس نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے پر زور دیا نے مزید کہا کہ ہم اب بھی فلسطینی اتھارٹی کے تعاون سے اور غزہ میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام شہری منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لئے تیار ہیں لیکن صورتحال کو پرسکون ہونا چاہیئے۔ صیہونی اخبار کے مطابق متحدہ عرب امارات نے نہ صرف یہ کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت نہیں کی بلکہ حماس کو متنبہ کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے خلاف فوجی آپریشن جاری رکھنے کی صورت میں غزہ کے عوام مشکلات میں زندگی گزاریں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 933228

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933228/اسرائیل-پر-مزید-حملے-کئے-غزہ-کی-تعمیر-نو-میں-امداد-بند-کر-دیں-گے-امارات-حماس-کو-دھمکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org