QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں صحافیوں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسینیشن کے احکامات جاری

18 May 2021 19:39

وزیراعلٰی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلٰی تعلیم نے جاری بیان میں کہا کہ صحافی اپنی جانیں خطرہ میں ڈال کر عوام کو آگاہی اور معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ سردست تیس سال کی عمر تک کے صحافیوں کی ویکسینیشن کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں صحافیوں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسینیشن کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ وزیراعلٰی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلٰی تعلیم کامران بنگش نے جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے صحافیوں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسینیشن کے احکامات جاری کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کے صحافیوں کے لئے پشاور پریس کلب میں ویکسینیشن سینٹر کے قیام کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ صحافی اپنی جانیں خطرہ میں ڈال کر عوام کو آگاہی اور معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ سردست تیس سال کی عمر تک کے صحافیوں کی ویکسینیشن کی جائے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 933237

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933237/خیبر-پختونخوا-میں-صحافیوں-کیلئے-ترجیحی-بنیادوں-پر-کورونا-ویکسینیشن-کے-احکامات-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org