QR CodeQR Code

آپ نے رنگ روڈ پر پریس کانفرنس کرکے اچھا نہیں کیا، وزیراعظم کا غلام سرور سے مکالمہ

18 May 2021 22:36

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر غلام سرور نے پنجاب حکومت کے رنگ روڈ انکوائری کیلئے جاری ٹی او آرز پر اعتراض کیا جس پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ انکوائری آپ کے خلاف نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور کے درمیان رنگ روڈ معاملے پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر سے کہا کہ آپ نے رنگ روڈ پر پریس کانفرنس کرکے اچھا نہیں کیا۔ اس پر غلام سرور نے جواب دیا کہ چار ٹی وی چینلز نے غلط طور پر میرا نام لیا، پریس کانفرنس ضروری تھی، میرا رنگ روڈ معاملے سے تعلق نہیں مگر مجھے اس میں گھسیٹا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس معاملے پر پنجاب حکومت کے اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کو انکوائری دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر غلام سرور نے پنجاب حکومت کے رنگ روڈ انکوائری کیلئے جاری ٹی او آرز پر اعتراض کیا جس پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ انکوائری آپ کے خلاف نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 933266

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933266/آپ-نے-رنگ-روڈ-پر-پریس-کانفرنس-کرکے-اچھا-نہیں-کیا-وزیراعظم-کا-غلام-سرور-سے-مکالمہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org