0
Wednesday 19 May 2021 12:13

مغربی کنارے میں وسیع عوامی قیام، ہر شہر میں غاصب صیہونیوں کیساتھ جھڑپیں

مغربی کنارے میں وسیع عوامی قیام، ہر شہر میں غاصب صیہونیوں کیساتھ جھڑپیں
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مغربی کنارے، خصوصا رام اللہ میں آج صبح سے وسیع و منفرد عوامی مظاہرے جاری ہیں جن کے دوران غاصب صیہونی فوجیوں کی جانب سے مداخلت پر وقتا فوقتا وسیع جھڑپوں کا سلسلہ بھی پھوٹ پڑتا ہے۔
 

عرب ای مجلے معا کے مطابق ان جھڑپوں میں غاصب صیہونی فوجیوں کی سیدھی فائرنگ و شدید آنسو گیس شیلنگ کے باعث 1 فلسطینی شہید اور 20 زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبہ رام اللہ کے شہروں البیرہ، نابلس، بیت اللحم اور الخلیل میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں فلسطینی شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی جس کے دوران غیرقانونی یہودی بستی بیت ایل کے داخلی دروازوں پر غاصب صیہونی فوج کے ساتھ فلسطینی شہریوں کی شدید جھڑپیں ہوئیں جبکہ غاصب صیہونی فوجیوں کو بھاگ کر اپنی جان بچانا پڑی۔
 

آخری اطلاعات کے مطابق شہر نابلس میں "حوارہ" گذرگاہ اور مقبوضہ قدس شریف میں مسجد اقصی کے باب العامود کے قریب واقع فلسطینی محلے شیخ جراح میں، جہاں الاقصی بریگیڈ کی فوجی پریڈ بھی جاری ہے، غاصب صیہونی فوجیوں کے ساتھ فلسطینی شہریوں کی جھڑپیں ہنوز جاری تھیں۔ دوسری طرف غاصب صیہونی فوج نے بھی اعلان کیا ہے کہ "البیرہ" میں ہونے والی فائرنگ کے باعث اس کے 2 فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ فلسطین کے اندر وجود میں آنے والا یہ قیام اس حوالے سے انتہائی منفرد ہے کہ اس مرتبہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کے ساتھ ساتھ اس کے آزاد علاقوں کی عوام نے بھی، قدس شریف اور 1948ء کی مقبوضہ سرزمینوں کے رہائشیوں کی حمایت میں بھرپور قیام کیا ہے جس کے سبب پوری فلسطینی قوم تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک پیج پر آئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 933277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش