0
Tuesday 18 May 2021 23:31

فلسطینی مزاحمتی محاذ کی جانب سے مزید 2 صیہونی فوجی اڈوں پر راکٹوں کی کامیاب بارش

فلسطینی مزاحمتی محاذ کی جانب سے مزید 2 صیہونی فوجی اڈوں پر راکٹوں کی کامیاب بارش
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع "صحرائے نقب" میں قائم اسرائیل کی تزویراتی ایئربیس "مشمار ہنگیف" کو اپنے شدید راکٹ بیراج سے نشانہ بنایا ہے جہاں تیار کھڑے متعدد صیہونی لڑاکا طیارے رن وے پر ہی تباہ ہو گئے ہیں۔ القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ علاوہ ازیں اس نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع غاصب صیہونی رژیم کے "تسیلم" نامی فوجی اڈے پر بھی اپنے راکٹوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ کامیاب حملہ کیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق صیہونی ہوائی دفاع فلسطینی مزاحمتی محاذ کے دونوں راکٹ حملوں کو روکنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 933285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش