0
Saturday 20 Aug 2011 20:49

کراچی خون میں نہا چکا ہے لیکن کسی کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی، شہباز شریف

کراچی خون میں نہا چکا ہے لیکن کسی کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی، شہباز شریف
کراچی:اسلام ٹائمز۔ کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کاکہنا تھا کہ ہر روز شہر میں لاشیں گر رہی ہیں لیکن دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے کوئی ٹھوس حکومت عملی نظر نہیں آرہی۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی خون میں نہا چکا ہے لیکن کسی کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگی۔ تمام جماعتوں سے اپیل ہے کہ شہر قائد میں امن و امن کیلئے ملکر کام کریں اور یکجا ہوجائیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جب تک دہشت گردوں کیخلاف بھرپور اور بلا امتیاز کارروائی نہیں کی جاتی اس وقت شہر میں امن قائم نہیں ہوسکے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں قتل و غارت کے خاتمے کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں اور ملوث عناصر کو قوم کے سامنے لایا جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ معلوم نہیں کہ شہر قائد کو کس بدنظرے کی نطر لگی ہے کہ یہاں کی رونکیں ماند پڑ گئی ہیں، دعا ہے کہ شہر میں جلد امن قائم ہوجائے اور یہاں کی رونقیں بحال ہوجائیں۔ اُن کا کہنا تھا مسلم لیگ ن کا وفد جلد کراچی کا دورہ کرے گا اور یہاں تمام سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے حلات پر جلد پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے اور ایجنسیاں قوم کے نمائندوں کو بتائیں کہ اصل محرکات کیا ہیں۔
خبر کا کوڈ : 93330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش