QR CodeQR Code

فلسطین بحران پر سلامتی کونسل کا چوتھا ہنگامی اجلاس بھی بےنتیجہ ختم

19 May 2021 09:49

رپورٹس کے مطابق اجلاس ایک گھنٹے سے بھی کم وقت جاری رہا اور کوئی مشترکہ اعلامیہ بھی جاری نہیں کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین بحران پر سلامتی کونسل کا چوتھا ہنگامی اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ رپورٹس کے مطابق اجلاس ایک گھنٹے سے بھی کم وقت جاری رہا اور کوئی مشترکہ اعلامیہ بھی جاری نہیں کیا گیا۔فلسطینی مندوب نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ غزہ پٹی میں فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد کی اپیل کرے۔ فرانس نے مصر اور اردن کے ساتھ مل کر جنگ بندی کی نئی قرارداد سلامتی کونسل میں جمع کرا دی۔ چین بھی جنگ بندی کا حامی ہے۔ فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوج کے درمیان منگل کو بھی جھڑپیں ہوئیں۔اس دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے کئی افراد زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ حالیہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 217 فلسطینی شہید اور 1400 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔جن میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔جبکہ سیکڑوں عمارتیں بھی اب ملبے میں تبدیل ہوکر جارحیت اور ظلم کی کہانی بیان کر رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 933332

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933332/فلسطین-بحران-پر-سلامتی-کونسل-کا-چوتھا-ہنگامی-اجلاس-بھی-بےنتیجہ-ختم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org