QR CodeQR Code

غاصب صیہونی رژیم کی آرزو کے برعکس جمعرات کے روز جنگ بندی نہیں، حماس

19 May 2021 16:24

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے ایک پیغام میں حماس کے مرکزی رہنماء عزت الشفق نے لکھا ہے کہ بعض میڈیا چینلز کیجانب سے نشر ہونیوالی، جمعرات کے روز غاصب صیہونی رژیم کیساتھ جنگ بندی پر مبنی خبریں درست نہیں کیونکہ تاحال اس حوالے سے کوئی اتفاق نظر حاصل نہیں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جمعرات کے روز غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ جنگ بندی سے اتفاق نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک پیغام میں حماس کے مرکزی رہنماء عزت الشفق نے لکھا ہے کہ بعض میڈیا چینلز کی جانب سے نشر ہونے والی، جمعرات کے روز غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ جنگ بندی پر مبنی خبریں درست نہیں، کیونکہ تاحال اس حوالے سے کوئی اتفاق نظر حاصل نہیں ہوا۔

انہوں نے تاکید کی کہ ثالث فریقوں کی کوششیں سنجیدہ، ان کے ساتھ ہمارا رابطہ مضبوط اور ہمارے مطالبات واضح ہیں۔ واضح رہے کہ صیہونی میڈیا نے گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ مصر کی جانب سے جنگ بندی کے لئے دونوں طرف پیشکش دے دی گئی ہے۔ غاصب صیہونی رژیم کے ٹیلیویژن کے چینل 12 نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ قاہرہ کی جانب سے دی گئی پیشکش کے مطابق جمعرات کے روز صبح 6 بجے سے جنگ بندی پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 933394

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933394/غاصب-صیہونی-رژیم-کی-آرزو-کے-برعکس-جمعرات-روز-جنگ-بندی-نہیں-حماس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org