QR CodeQR Code

غزہ کے شہریوں کو انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل میں اسرائیل رکاوٹ بن رہا ہے، اقوام متحدہ

19 May 2021 17:34

فلسطینی پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے نے اپنی ویب سائٹ پر جاری ہونیوالے بیان میں بین‌ الاقوامی قوانین کی رو سے تل ابیب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہر طرفسے محصور غزہ کی پٹی میں عالمی امدادی سامان کے پہنچنے میں رکاوٹ نہ بنے اور اسکے کارکنوں کو جلد از جلد یہ سامان غزہ میں پہنچانے دے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے (United Nations Relief and Works Agency for Palestine Refugees-UNRWA) نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ سرحدی گذرگاہ "کرم ابو سالم" کے ذریعے غزہ کے شہریوں کو انسانی بنیادوں پر بھیجی جانے والی امداد میں اسرائیل کی جانب سے رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے نے اپنی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے بیان میں بین‌ الاقوامی قوانین کی رو سے تل ابیب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہر طرف سے محصور غزہ کی پٹی میں عالمی امدادی سامان کے پہنچنے میں رکاوٹ نہ بنے اور اس کے کارکنوں کو جلد از جلد یہ سامان غزہ میں پہنچانے دے۔ اس بیان کے مطابق غزہ میں امدادی سامان کی اشد ضرورت کے باوجود، غاصب صیہونی رژیم؛ حاملہ خواتین، بچوں، خاص قسم کی طبی امداد کے محتاج افراد اور بوڑھوں سمیت خطرے میں گھرے فلسطینی شہریوں تک امدادی سامان پہنچانے کی اجازت نہیں دے رہی۔ فلسطینی پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے (UNRWA) کے رابطہ انچارج تمار الرفاعی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ UNRWA جتنا جلد ممکن ہوا، غزہ کی پٹی میں داخلے کی اجازت حاصل کر لے گی جبکہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق اقوام متحدہ کو اپنے تمام رکن ممالک میں اپنے مقاصد کے حصول کی خاطر ضروری امتیازی سہولیات میسر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 933407

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933407/غزہ-کے-شہریوں-کو-انسانی-بنیادوں-پر-امداد-کی-ترسیل-میں-اسرائیل-رکاوٹ-بن-رہا-ہے-اقوام-متحدہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org