QR CodeQR Code

مسئلہ فلسطین صرف فلسطینیوں کا نہیں پوری امت کا مسئلہ ہے، محمد حسین محنتی

19 May 2021 19:20

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے کہا کہ اسرائیلی درندگی پر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، جنگی جرائم کے مرتکب اسرائیل پر پابندی لگاکر اقوام متحدہ اپنے آپ کو غیرجانبدار ثابت کرے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین صرف فلسطینیوں کا نہیں بلکہ پوری امت کا مسئلہ ہے، اسرائیلی درندگی پر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، جنگی جرائم کے مرتکب اسرائیل پر پابندی لگاکر اقوام متحدہ اپنے آپ کو غیرجانبدار ثابت کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اندرون سندھ کے علاقے تھانہ بولا خان میں ذمہ داران سے خطاب اور پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ صوبائی امیر نے تھانہ بولا خان پریس کلب کے نومنتخب صدر امتیاز احمد اور دیگر منتخب عہدیداران کو مبارکباد اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

محمدحسین محنتی نے کہا کہ حکومت و اپوزیشن کی ذاتی مفادات کی جنگ میں عوام کے مسائل حل ہونے کی بجائے ان میں مزید اضافہ ہوا ہے، ملک اس وقت نازک دور سے گذر رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہا محمد حسین محنتی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے مہنگائی سے لیکر بے روزگاری کے خاتمے تک قوم سے جتنے بھی وعدے کئے تھے، کوئی بھی پورا نہیں کیا ہے۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ بیروزگاری، مہنگائی اور خراب معاشی صورتحال نے ہر شہری کو پریشان کر رکھا ہے، موجودہ صورتحال میں ہمیں نہیں لگتا کہ آنے والے بجٹ میں بھی موجودہ حکومت عوام کو کوئی ریلیف دے سکے گی۔


خبر کا کوڈ: 933411

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933411/مسئلہ-فلسطین-صرف-فلسطینیوں-کا-نہیں-پوری-امت-ہے-محمد-حسین-محنتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org