QR CodeQR Code

پاکستان عوامی تحریک کا 21 مئی کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان

19 May 2021 20:11

سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کا کہنا تھا کہ فلسطین کے عوام پر ہونیوالے مظالم اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کیخلاف پاکستان عوامی تحریک ملک بھر میں ریلیاں نکال کر فلسطینی مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی اور اقوام متحدہ ظلم و بربریت کا سلسلہ بند کروائیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک نے 21 مئی جمعۃ المبارک کو فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے تمام ضلعی و تحصیلی تنظیموں کو 21 مئی جمعۃ المبارک کو فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں منعقد کرنے کی  ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے عوام کے ساتھ بدترین ظلم ہو رہا ہے، پاکستان عوامی تحریک اسرائیل کی لاقانونیت، بین الاقوامی معاہدوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔فلسطین کے عوام پر ہونیوالے مظالم اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کیخلاف پاکستان عوامی تحریک ملک بھر میں ریلیاں نکال کر فلسطینی مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی اور اقوام متحدہ ظلم و بربریت کا سلسلہ بند کروائیں۔


خبر کا کوڈ: 933423

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933423/پاکستان-عوامی-تحریک-کا-21-مئی-کو-یوم-یکجہتی-فلسطین-منانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org