QR CodeQR Code

اکیس مئی کو صوبہ بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا جائے، سبطین سبزواری

مسلمانوں کا اتحاد ہی فلسطین کی آزادی کا بہترین آپشن ہے، شیعہ علماء کونسل

19 May 2021 20:23

ایس یو سی کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ آئمہ جمعہ و جماعت خطبات جمعہ میں عالمی سطح پر مسلمانوں سے امتیازی سلوک خاص طور پر امریکہ کی طرف سے اسرائیلی مظالم کی سرپرستی اور امداد، اقوام متحدہ اور مغربی ممالک کی مجرمانہ خاموشی پر سراپا احتجاج ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کا اتحاد ہی فلسطین کی آزادی کا بہترین آپشن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم کے مطابق 21 مئی بروز جمعة المبارک مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کی مذمت میں صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے ہدایات تمام تنظیموں تک پہنچا دی گئی ہیں۔ نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے ہر شہر کی مشہور چوک میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئمہ جمعہ و جماعت خطبات جمعہ میں عالمی سطح پر مسلمانوں سے امتیازی سلوک خاص طور پر امریکہ کی طرف سے اسرائیلی مظالم کی سرپرستی اور امداد، اقوام متحدہ اور مغربی ممالک کی مجرمانہ خاموشی پر سراپا احتجاج ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کا اتحاد ہی فلسطین کی آزادی کا بہترین آپشن ہے۔


خبر کا کوڈ: 933429

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933429/اکیس-مئی-کو-صوبہ-بھر-میں-یوم-یکجہتی-فلسطین-منایا-جائے-سبطین-سبزواری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org