0
Wednesday 19 May 2021 20:28

پاکستان فلسطین کیلئے سعودیہ، مصر اور دیگر کی کوششوں کی تائید کرتا ہے، طاہر اشرفی

پاکستان فلسطین کیلئے سعودیہ، مصر اور دیگر کی کوششوں کی تائید کرتا ہے، طاہر اشرفی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ اس وقت پوری انسانیت کا مسئلہ بن چکا ہے۔ حافظ طاہر اشرفی نے پاکستان میں مصری اور سعودی سفیر سے ملاقات کی اور اس موقع پر کہا کہ پاکستان فلسطین میں امن کے لئے سعودیہ، مصر اور دیگر ممالک کی کوششوں کی تائید کرتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور مصر کا فلسطین کے مسئلہ پر مؤقف درست سمت قدم ہے جبکہ مصر کے صدر کا فلسطینی عوام کی امداد اور زخمیوں کے لئے سرحد کھولنا احسن اقدام ہے۔

حافظ طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ مصر کی طرف سے سیز فائر کی کوششوں کے ساتھ ہیں، پاکستان فلسطینیوں پر ظلم وستم کے خاتمے کے لئے ہرممکن کوشش کررہا ہے۔ دوسری جانب مصری سفیر طارق محمد حسین دروج نے کہا کہ پاکستان عالم اسلام میں ممتاز مقام رکھتا ہے۔ مصری سفیر طارق محمد حسین دروج نے کہا کہ پاکستان کی فلسطین کے مسئلہ پر کوششوں کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا اُمتِ مسلمہ کے مسائل پر موقف قابل تحسین ہے۔
خبر کا کوڈ : 933432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش