0
Wednesday 19 May 2021 21:01
مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان کے واضح، دوٹوک اور اصولی موقف کو سراہتے ہیں، فلسطینی وزیرخارجہ 

پاکستانی وزیرخارجہ کی نیویارک روانگی سے قبل فلسطینی ہم منصب ڈاکٹر ریاض المالکی کے ساتھ ملاقات

پاکستانی وزیرخارجہ کی نیویارک روانگی سے قبل فلسطینی ہم منصب ڈاکٹر ریاض المالکی کے ساتھ ملاقات
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بدھ کو ترکی میں نیویارک روانگی سے قبل فلسطینی ہم منصب ڈاکٹر ریاض المالکی کے ساتھ ملاقات کی۔ دفترخارجہ کے مطابق بات چیت کے دوران فلسطین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرخارجہ نے اسرائیلی فوج کی جارحیت، مسجداقصی پر حملوں اور فلسطینیوں کی جبرا بے دخلی کی شدید مذمت کرتے ہوئے معصوم فلسطینیوں بالخصوص بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی اس حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔ وزیرخارجہ نے فلسطینی ہم منصب کو عالمی برادری کی توجہ فلسطین میں جاری اسرائیلی فوج کی جارحیت کی طرف مبذول کروانے اور مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کیلئے پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے آگاہ کیا۔

وزیرخارجہ نے فلسطینی ہم منصب کو وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی قیادت کی جانب سے حق خودارادیت کی اس جدوجہد میں مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ وزیرخارجہ نے اس مشکل گھڑی میں پاکستانی قوم کی جانب سے اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ فلسطینی وزیرخارجہ ڈاکٹر ریاض المالکی نے وزیرخارجہ شاہ محمود کو فلسطین کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی لانے کیلئے جاری کاوشوں سے آگاہ کیا۔ فلسطینی وزیرخارجہ نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان کے واضح، دوٹوک اور اصولی موقف کو سراہتے ہوئے علاقائی اور عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی معاونت پر پاکستان کی قیادت اور وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 933440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش