0
Wednesday 19 May 2021 21:41

ملتان، مسیحی برادری کی غزہ میں فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت

ملتان، مسیحی برادری کی غزہ میں فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ فضیلت مآب آرچ بشپ سبسٹین شا آرچ بشپ آف لاہور، اپوسٹولک ایڈمنسٹریٹر آف ملتان اور ریورنڈ فادر یوسف سوہن وکر جنرل کاتھولک ڈایوسس آف ملتان نے کہا کہ تمام مسیحی قوم کے ساتھ مل کر اسرائیل کی طرف سے غزہ میں فلسطینیوں پر ہونے والے تشدد اور وحشیانہ حملوں میں بے گناہ جانوں کے ضیاع کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ ریورنڈ فادر یوسف سوہن وکر جنرل کاتھولک ڈایوسس آف ملتان نے پاپائے اعظم فرانسیس کے الفاظ دہراتے ہوئے کہا کہ یروشلیم میں ہونے والی جھڑپوں کو ختم کیا جائے تاکہ مقدس شہر کی کثیر الجہتی اور کثیر الثقافتی شناخت کا احترام کیا جا سکے۔ مزید براں ڈایوسیس کی قیادت نے اپنے مشترکہ بیان میں کلیسیائی راہنماوں اور مسیحی برادری سے اپیل کی ہے کہ گرجا گھروں اور خاندانوں میں یروشلم کے تنازعہ کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔

اس موقع پر ریورنڈ فادر جاوید، خورشید عابد، پولوس سموئیل، رافیل سموئیل، کلیمنٹ شہلا منیر، قومی کمیشن برائے امن و انصاف کارتیاس پاکستان کاتھولک ویمن اوگنائزیشن کاتھولک ایجوکشن بورڈ کے نمائندگان اور مختلف جماعتوں کی راہبات نے شرکت کی اور اسرائیل کی طرف سے غزہ میں فلسطینیوں پر ہونے والے تشدد اور وحشیانہ حملوں کی پرزور مذمت کی۔ اُنہوں نے خطے میں امن کی ضرورت پر زور دیا اور عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس خطے میں امن و استحکام اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ہر ممکن کوشش کریں اور وہاں بسنے والے تمام افراد کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 933456
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش