0
Wednesday 19 May 2021 22:15
اسرائیل، بھارت اور امریکہ کی دہشت گردی پر اقوام متحدہ انہیں دہشت گرد قرار دے، ڈاکٹر صفدر

جماعت اسلامی جمعہ کو ملتان میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کچہری چوک پر مظاہرہ کریگی

جماعت اسلامی جمعہ کو ملتان میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کچہری چوک پر مظاہرہ کریگی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ملتان کے امیر ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے مسلسل آبادی پر حملہ ہو رہے ہیں جبکہ امریکہ جو امن کا ٹھیکیدار بنتا ہے، ایک مرتبہ پھر دنیا میں بدامنی پھیلا رہا ہے۔ اسرائیل، بھارت اور امریکہ کی دہشت گردی پر اقوام متحدہ انہیں دہشت گرد قرار دے۔ ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ جمعہ کو کچہری چوک پر صبح ساڑھے دس بجے جماعت اسلامی اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا ثابت ہوگیا کہ موجودہ حکومت میں بیٹھا سارا ٹبر چور ہے۔

ذلفی بخاری رنگ روڈ سکینڈل، جہانگیر ترین چینی چور، خسرو بختیار آٹا چور، بابر ندیم پیٹرول چور اور کورونا میڈیسن اور ماسک میں ڈاکٹر ظفر مرزا اس وقت سرٹیفائیڈ ڈاکو ثابت ہوچکے ہیں۔ جنہوں نے اپنی عوام کو پریشان کیا اور اب وزارتوں سے الگ ہوکر اپنے کاروبار چلا رہے ہیں۔ ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ ایماندار قیادت اس ملک کے عوام کو ریلیف مہیا کرسکتی ہے۔ پاکستان کی عوام کو بیدار ہونا ہوگا، تاکہ پارٹیاں بدل بدل کر آنے والوں کے دھوکے اور فریب سے بچا جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 933462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش