0
Wednesday 19 May 2021 22:26
فلسطین کے ایک انچ سے بھی دستبردار نہیں ہونگے

اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف عملی اقدامات کا وقت آچکا ہے، علامہ رضی جعفر نقوی

فلسطین سے متعلق ہمارا مؤقف وہی ہے جو قائداعظم کا تھا
اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف عملی اقدامات کا وقت آچکا ہے، علامہ رضی جعفر نقوی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف جمعہ کو ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا، ملک بھر کی تمام مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا انہوں نے نشتر پارک کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ حسین مسعودی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ نثار قلندری، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ رجب علی بنگش سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ اپنے خطاب میں علامہ رضی جعفر نقوی کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین کے مسئلہ پر پوری پاکستانی قوم متحد ہے، مسئلہ فلسطین کی حمایت پاکستانی قومی پالیسی کا حصہ ہے، اسرائیل کے مقابلہ میں فلسطینی مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں، اکتالیس ملکی فوجی اتحاد فلسطین کے لئے اقدام کیوں نہیں کرتا، اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف عملی اقدامات کا وقت آچکا ہے، اکتالیس ملکی فوجی اتحاد اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اقدام کرے، اسرائیل فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کر رہا ہے، فلسطینی قوم پورے عالم اسلام کی جنگ لڑ رہے ہیں، فلسطین پورا فلسطینیوں کا ہے۔

علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ ہم فلسطین کے ایک انچ سے بھی دستبردار نہیں ہوں گے، فلسطین کے منصفانہ حل کے لئے فلسطینیوں کی وطن واپسی کی حمایت کرتے ہیں، آج دنیا میں طاقت کا توازن بدل چکا ہے اور فلسطینیوں کی مزاحمت کے سامنے اسرائیل گھٹنے ٹیک رہا ہے، فلسطین کا حل فلسطینیوں کی وطن واپسی اور آبادکاروں کی فلسطین سے بے دخلی سے ہی ممکن ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام حق اور باطل کی جنگ لڑ رہے ہیں، فتح فلسطینیوں کا مقدر ہے، فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی کو امریکہ کی سرپرستی ہے لیکن وہ وقت بہت جلد آئیگا، جب فلسطینی قوم اسرائیل کو دنیا کے نقشہ سے مٹا دیں گے، دنیا کے مسلمان اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، فلسطین سے متعلق ہمارا مؤقف وہی ہے جو قائداعظم کا تھا۔
خبر کا کوڈ : 933464
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش