QR CodeQR Code

پشاور ایئر پورٹ پر 32 فرنٹ لائن ورکرز کورونا کا شکار

19 May 2021 22:44

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر پشاور ایئر پورٹ پر خلیجی ممالک سے آنے والے 80 سے زائد مسافر کورونا وائرس میں مبتلا نکلے تھے، بیرون ملک سے کورونا مثبت آنے والے مسافروں کو کورونا کا پھیلاؤ کا سبب بنے۔


اسلام ٹائمز۔ باچا خان ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 32 فرنٹ لائن ورکرز کورونا میں مبتلا ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 32 فرنٹ لائن ورکرز کورونا میں مبتلا ہوگئے۔ کورونا میں مبتلا زیادہ تر ایئر پورٹس پر کام کرنے والے ویجلنس، ایئر پورٹ سروسز، برج آپریٹرز متاثر ہوئے ہیں۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر پشاور ایئر پورٹ پر خلیجی ممالک سے آنے والے 80 سے زائد مسافر کورونا وائرس میں مبتلا نکلے تھے، بیرون ملک سے کورونا مثبت آنے والے مسافروں کو کورونا کا پھیلاؤ کا سبب بنے۔ اس متعلق ایئرپورٹ منیجر نے کہا کہ ایئر پورٹ پر ہنگامی بنیادوں پر ڈس انفیکٹ کرنے کے ساتھ اسپرے بھی کیا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 933472

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933472/پشاور-ایئر-پورٹ-پر-32-فرنٹ-لائن-ورکرز-کورونا-کا-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org