QR CodeQR Code

فلسطین کا مسئلہ اُمت مسلمہ کا مسئلہ ہے، طاہر اشرفی

20 May 2021 17:53

لاہور میں پریس کانفرنس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ القدس کل بھی ہمارا تھا اور آج بھی ہمارا ہے، ریلیوں میں عوام ایس او پیز کیساتھ شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل پر واضح کرتے ہیں کہ فلسطین میں نہتے عوام کا خون بہانا بند کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودیہ عرب ایسے ملک ہیں، جنکے اسرائیل سے تعلقات نہیں، پاکستان کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کریگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ اُمت مسلمہ کا مسئلہ ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر کل جمعہ کو یوم یکجہتی فلسطین منایا جائے گا۔ لاہور میں پریس کانفرنس میں حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ القدس کل بھی ہمارا تھا اور آج بھی ہمارا ہے، ریلیوں میں عوام ایس او پیز کیساتھ شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل پر واضح کرتے ہیں کہ فلسطین میں نہتے عوام کا خون بہانا بند کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودیہ عرب ایسے ملک ہیں، جن کے اسرائیل سے تعلقات نہیں، پاکستان کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔ انہوں ںے کہا کہ کل لاہور میں تمام مذاہب کے رہنماء مشترکہ ریلی نکالیں گے، جو کیتھیڈرل چرچ سے برآمد ہوگی، ریلی میں، مسلم، عیسائی، سکھ اور ہندو رہنماء شریک ہوں گے اور فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجتہی کریں گے۔ حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان مین اقلیتیں مکمل محفوظ ہیں اور انہیں تمام حقوق حاصل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 933521

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933521/فلسطین-کا-مسئلہ-ا-مت-مسلمہ-ہے-طاہر-اشرفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org