0
Thursday 20 May 2021 13:03

کل جماعتی تنظیم پونے کیجانب سے فلسطین پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت

کل جماعتی تنظیم پونے کیجانب سے فلسطین پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی تنظیم جس میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ، جمعیت علماء ہند، پاپولر فرنٹ آف انڈیا، ایس ڈی پی آئی، جماعت اسلامی ہند، مہاراشٹر ایکشن کمیٹی اور پیام انسانیت جیسی کل 25 تنظیموں شامل ہیں، کی جانب سے انڈو پیلیسٹائن سولیڈیریٹی فورم کی تشکیل دی گئی۔ اس حوالے سے آج ایک ویڈیو جاری کیا گیا، جس میں مسجد اقصٰی اور فلسطین کی عوام پر اسرائیل کی جانب سے کئے جانے والے دہشت گردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ کل جماعتی تنظیم کے زعماء کی جانب سے اسرائیلی بربریت و دہشتگردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور اسرائیل کا‌ مکمل طور پر بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا کو متحد ہوکر فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کی دہشتگردی کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیئے۔ انہوں نے بھارتی حکومت سے بھی اپیل کی کہ وہ اسرائیل پر دباؤ بنائیں کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکا جائے۔
خبر کا کوڈ : 933539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش