0
Thursday 20 May 2021 20:07

حیدرآباد میں فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

حیدرآباد میں فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطینیوں پر اسرائیل کی بربریت اور مظالم کے خلاف آل انڈیا تنظیم انصاف اور آل انڈیا پیس اینڈ سالیڈاریٹی تنظیم کی جانب سے حیدرآباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کو فوری روکنے اور مشرقی یروشلم کے دارالحکومت کے طور پر فلسطینیوں کے حق کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجیوں نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی طاقتوں سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ بھارتی پالیمنٹ کے سابق رکن اور سی پی آئی کے سینئر لیڈر سید عزیز پاشاہ جو تنظیم انصاف کے صدر بھی ہیں نے احتجاجیوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کا 10 مئی کو آغاز ہوا، حملوں میں خواتین اور بچوں کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جنگ میں خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے پر پابندی ہے لیکن اسرائیل خلاف ورزی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ہدایت کے بعد اسرائیل کا جارحانہ رویہ برقرار ہے، اسرائیلی حملوں میں 2020 سے زائد افراد شہید ہوئے جن میں 62 کمسن بچے ہیں، غزہ شہر کو حملوں کے ذریعہ ملبہ میں تبدیل کردیا گیا اور ہر تین منٹ میں ایک فلسطینی شہید ہورہا ہے۔ عزیز پاشاہ نے کہا کہ اسرائیلی فورسیس نے 10 رمضان کو مسجد اقصٰی میں عبادت کرنے والے افراد کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت فریقین کی جانب سے فوجی کارروائی کو روکنے کا مطالبہ کر رہی ہیں لیکن وہ اسرائیلی بربریت پر خاموش ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ نریندر مودی حکومت فلسطینیوں کو دارالحکومت کے مسئلہ پر خاموش ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے امن کے علمبردار قائدین کو چاہیئے کہ وہ حملوں کو روکنے کے لئے اسرائیل پر دباؤ بنائیں۔ احتجاجی مظاہرہ میں انصاف اور دیگر تنظیموں کے نمائندوں خلیل اللہ، منان رضوی، شیخ ندیم، منیر پٹیل، رمیش، محمد قدیر، ریاض احمد، ماجد علی خان، شیام سندر اور دوسروں لیڈیوں نے حصہ لیا۔
خبر کا کوڈ : 933540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش